ضلع سکھر میں ویکسین نہ مل سکی، کمسن بچی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ضلع سکھر میں ویکسین نہ مل سکی، کمسن بچی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق
ضلع سکھر میں ویکسین نہ مل سکی، کمسن بچی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

ضلع سکھر میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث کمسن بچی سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگئی جس کے لواحقین سندھ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سکھر کے نواحی علاقے ٹھکراٹو میں پیش آیا جہاں ایک سانپ نے 8 سالہ بچی پر حملہ کرکے اسے ڈس لیا۔ کمسن بچی کو طبی امداد مہیا نہ کی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں سانپ کا زہر مہنگا، قیمت لاکھوں تک پہنچ گئی

ٹھکراٹو مرکزِ صحت کے عملے کے مطابق بچی کو مرکز لایا گیا تاہم وہاں سانپ کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں تھی جس کے باعث اسے دوسرے ہسپتال منتقل کرنا پڑا تاہم وہاں بھی ویکسین نہ مل سکی۔

کمسن بچی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بچی سانپ کے کاٹے سے زخمی ہوچکی تھی جس کی حالت جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تشویشناک ہونے لگی۔ ویکسین کی عدم دستیابی نے جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ سینٹر میں سانپ نکل آیا، پولیس اہلکاروں میں خوف و ہراس

میر پور ماتھیلو ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی بی راستے میں جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دستیابی کی صورت میں کمسن بچی کی جان سانپ کے کاٹے کے بعد بھی بچائی جاسکتی تھی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں تھانے کی تعمیرِ نو کے فنڈز ہضم کر لیے گئے جبکہ تھانہ چونترہ پولیس اسٹیشن کی عمارت سے سانپ نکلنا شروع ہو گئے جن سے قیدیوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوئے،گزشتہ برس ایک سانپ نے قیدی کو ڈس لیا۔

پولیس اسٹیشنز کی عمارتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے پنجاب کے تقریباً تمام تھانوں کی تعمیرِ نو کی گئی۔راولپنڈی کے تھانہ چونترہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کیلئے بھی چونترہ پل کے قریب پولیس ریسٹ ہاؤس کی 10 کنال اراضی مختص کی گئی۔

مزید پڑھیں: تھانے کی تعمیرِ نو کے فنڈز ہضم، بوسیدہ عمارت سے سانپ نکلنے لگے

Related Posts