عوام کیلئے اہم اعلان! جانتے ہیں کل صبح سے کتنے گھنٹوں کیلئے گیس نہیں ملے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

SNGPL Announces 9-Hour Gas Suspension Schedule for Tomorrow
FILE PHOTO

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ریجن کے بعض علاقوں، خصوصاً حسن ابدال اور اس کے مضافات میں گیس کی فراہمی کل بدھ کے روز عارضی طور پر معطل رہے گی۔

کمپنی کے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ بندش صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ایس این جی پی ایل کے مطابق یہ اقدام ٹی بی ایس کی منتقلی اور سسٹم کی ضروری دیکھ بھال کے لیے ناگزیر ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس عمل کے دوران نظام کی درستگی اور پائپ لائن کے تحفظ کے لیے مرمتی کام مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں صارفین کو گیس کی فراہمی میں کسی ممکنہ رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔

گیس کی بندش سے متاثرہ علاقوں میں واہ گارڈن پل جی ٹی روڈ سے حسن ابدال شہر تک، چوہا شاہ غریب، ماڈل ٹاؤن فیز تھری، ایبٹ آباد موڑ ہزارہ روڈ سے کے ایس بی انڈسٹری تک اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔

کمپنی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پیشگی انتظامات کر لیں اور گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد گیس کے آلات استعمال کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں۔

ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لیے مرمتی کام جلد مکمل کیا جائے گا اور گیس بحالی کا عمل وقت پر مکمل کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

Related Posts