کراچی لیاری کے علاقے کلاکوٹ سے سابق خطرناک انڈر ورلڈ ڈان رحمان ڈکیت کے بیٹے کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت جبران ولد عبد الرحمان عرف رحمان ڈکیت کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عادی اور پیشہ ور مجرم ہے، اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملزم کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








