معروف بھارتی اداکار مکل دیو کے انتقال کی وجہ جانتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

‘Son of Sardar’ actor Mukul Dev passes away at 54
ARY NEWS

نئی دہلی: بالی ووڈ، پنجابی اور ساؤتھ انڈین فلموں کے مشہور اداکار مکل دیو طویل علالت کے بعد 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اداکار اور قریبی دوست وِندو دارا سنگھ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ مکل دیو نئی دہلی کے ایک اسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ کئی دنوں سے علیل تھے اور ایک ہفتے سے زائد عرصہ اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

تاحال موت کی وجوہات کی تفصیل سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹس کے مطابق مکل دیو کی طبیعت گزشتہ چند روز سے مسلسل خراب ہو رہی تھی۔

وِندو دارا سنگھ نے بتایا کہ والدین کے انتقال کے بعد مکل دیو نے خود کو سماجی زندگی سے بالکل علیحدہ کر لیا تھا، وہ گھر سے بہت کم باہر نکلتے اور دوستوں سے بھی کم ہی ملتے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Syed Abid Hussain 🔵 (@aapka_abid)

 

سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام میں وِندو نے لکھا: ’’میرے بھائی مکل دیو! تمہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ تمہارے ساتھ گزارے لمحے ہمیشہ دل میں رہیں گے۔ ‘سن آف سردار 2’ تمہاری آخری فلم ہوگی، جس میں تم ناظرین کو خوشی اور قہقہے دے کر یادگار بن جاؤ گے۔‘‘

مکل دیو ایک باصلاحیت اور خوش اخلاق فنکار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی موت سے فلمی صنعت اور مداحوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔مرحوم اپنے پیچھے 24 سالہ بیٹی سیا کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

Related Posts