پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج طوفانی بارش، کراچی میں سورج کتنا زور دکھائے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Cyclone ‘Shakti’ 360 km from Karachi, city may see rain today
FILE PHOTO

اسلام آباد: محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بھی اسی نوعیت کا موسم متوقع ہے، جن میں چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں مظفرگڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، میانوالی، خوشاب، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور جھنگ شامل ہیں۔

لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، نارووال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کی وارننگ جاری کی ہے، جو شہری علاقوں میں مقامی سیلاب یا ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔

ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

بلوچستان میں موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بالخصوص ان علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں جہاں تیز ہواؤں یا شدید بارش کا امکان ہے۔

Related Posts