سوناکشی اور ظہیر کا رقص، نوبیاہتا جوڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

سوناکشی اور ظہیر کا رقص
(فوٹو: انسٹاگرام)

سوناکشی اور ظہیر کا رقص مداحوں کو بھا گیا۔ نوبیاہتا فنکار جوڑے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اتوار کے روز سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے شادی کی تھی جس کے بعد رقص کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

شادی کے بعد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی میں گرینڈ ویڈنگ رسیپشن کی میزبانی کی جس میں بالی ووڈ کے درجنوں ستاروں نے شرکت کی جن میں ریکھا، کاجول، آدیتی راؤ حیدری، انیل کپور اور ہما قریشی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

سوشل میڈیا پر فنکار جوڑے کے رقص کی ایک ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس میں دونوں اداکاروں نے آفریں آفریں پر رقص کیا جس میں سوناکشی سنہا نے سرخ بنارسی ساڑھی کے ساتھ گجرا پہن رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

ویڈیو میں ظہیر اقبال کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔آفریں آفریں کے علاوہ دیگر گیتوں پر بھی فنکار جوڑے کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شادی کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

دونوں فنکاروں نے چھیاں چھیاں، انگریزی بیٹ، تیرے مست مست دو نین اور دیگر گیتوں پر رقص کیا۔ اس دوران حاضرین کی بہت بڑی تعداد سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی حوصلہ افزائی کرتی ہوئی نظر آئی۔ ایک ویڈیو میں ظہیر اقبال ساس اور سسر کے پیر چھوتے بھی نظر آئے۔

Related Posts