کیا بات ہے کیا چیز ہے پیسہ پر رقص کرنے والے بالی ووڈ کے 56سالہ اداکار اکشے کمار کا مسئلہ پیسہ نہیں ہے، اس کے باوجود وہ اداکاری پر کڑی محنت کرتے ہیں اور شوٹنگ کا جو وقت دیا جائے، اس سے آدھا گھنٹہ پہلے سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔
بھارتی فلم پروڈیوسر اور کوریو گرافر احمد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا محسوس ہوتا ہے کہ اکشے کمار اداکاری پیسے کیلئے کرتے ہیں؟ کیا آپ کایہ خیال ہے کہ ان کو پیسوں کی ضرورت ہے؟
خود اٹھائے گئے سوالوں کا خود ہی جواب دیتے ہوئے احمد خان نے کہا کہ کام کام ہوتا ہے۔ ہر بار جب کوئی موقع ملتا ہے، تو آپ اسے اپنا آخری کام سمجھ کر کرتے ہیں اور اس پر سخت محنت کرتے ہیں۔ اکشے کمار اپنی ناکامیوں پر بات نہیں کرتے۔
بھارتی فلمساز نے کہا کہ اکشے کمار اگر محنت کریں تو اسے اہمیت بھی دیتے ہیں اور اس کے بارے میں ایک حد سے زیادہ نہیں سوچتے۔ وہ اپنی ہر فلم پر کڑی محنت کرتے ہیں۔ اکشے کمار کو بتایا جائے کہ 7بجے صبح شوٹنگ ہوگی تو سیٹ پر ساڑھے 6 بجے پہنچ جاتے ہیں۔
فلمساز احمد خان نے کہا کہ فلموں کی کامیابی یا ناکامی اکشے کمار کو پریشان نہیں کرتی۔ آپ سیٹ پر لیٹ پہنچیں یا اکشے کو انتظار کروائیں تو وہ یہ محسوس بھی نہیں ہونے دیتے کہ آپ نے ان کو انتظار پر مجبور کیا ہے۔
خیال رہے کہ اکشے کمار کی حالیہ فلم بڑے میاں چھوٹے میاں باکس آفس پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی اور اب یہ 56سالہ فنکار اپنی نئی فلم سر پھرا کی ریلیز کیلئے کام میں مصروف ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








