بیٹے کی پیدائش کیلئے لیا گیا وقفہ ختم، سونم کپور نے اب اپنے آئندہ عزائم اور اردوں کے حوالے سے آگاہ کردیا۔
40 سالہ اداکارہ فلمیں نیراجا، دہلی-6، رانجھنا، پریم رتن دھن پایو اور خوبصورت جیسی یادگار پرفارمنس کے ذریعے ناظرین کے دلوں پر گہرا نقش چھوڑ چکی ہیں۔ مداح ان کی واپسی کے شدت سے منتظر تھے اور اب خود اداکارہ نے خوشخبری سنا دی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں سونم نے اپنے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ماں بنی اور چاہتی تھی کہ اس وقت کو بھرپور انداز میں گزاروں تاکہ اپنے بیٹے کی نشوونما اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ سکوں۔ ماں بننے کا احساس میری زندگی کا سب سے خوشگوار تجربہ رہا ہے۔
ڈراما سیریل “شرپسند” کا پہلا ٹیزر جاری، دیکھئے لیجنڈری نعمان اعجاز کو نئے روپ میں
فلمی دنیا کی طرف اپنی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب میں وہی کرنے جا رہی ہوں جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے، یعنی اداکاری۔ مجھے ایسے موضوعات اپنی طرف کھینچتے ہیں جو منفرد ہوں اور مجھے اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع دیں۔ میں نے ہمیشہ ایسی فلمیں چننے کی کوشش کی ہے جن میں کہانی کا مرکز لڑکی ہو اور یہ وژن اب بھی وہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ وہ پروجیکٹس کروں جن میں عورت کا کردار گہرا اور کئی پرتوں پر مشتمل ہو، نہ کہ یک رُخا ہو۔ میں دوبارہ کیمرے کے سامنے آنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں اور میرا پہلا پروجیکٹ، جو حمل کے بعد ہوگا، 2025 کی آخری سہ ماہی میں شروع ہوگا۔
سونم کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا (2007) سے کیا تھا اور وہ آخری بار 2023 میں کرائم تھرلر فلم بلائنڈ میں نظر آئی تھیں جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ اب وہ اپنی واپسی انوجا چوہان کے مقبول ناول پر مبنی فلم بیٹل فار بٹورا کے ساتھ کریں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








