خلائی ماحول کی حفاظت پر ملک میں عالمی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

خلائی ماحول کی حفاظت پر ملک میں عالمی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری
خلائی ماحول کی حفاظت پر ملک میں عالمی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں خلاء میں ماحول کی حفاظت کے حوالے سے عالمی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خلاء کا تعلق ہر انسان سے براہِ راست ہے جبکہ خلاء میں ماحول کی حفاظت پر سختی کی ضرورت ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ خلاء میں بھیجے جانے والے مشن کے حوالے سے ہمیں ملک میں سخت بین الاقوامی فریم ورک کا نفاذ عمل میں لانا چاہئے۔ 

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ برطانوی میڈیا ویب سائٹ پر شائع اپنی ایک خبر کا لنک شیئر کیا جس کے مطابق بھارت کو خلاء میں موجود کاٹھ کباڑ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت خلا میں ملبہ پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جس پر عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے۔

 ٹوئٹر پررواں ماہ  اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت آہستہ آہستہ خلا میں ملبہ پھیلانے کا ایک بڑا ذریعہ بنتا جارہا ہے جس کا نوٹس لینا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت خلا میں ملبہ پھیلانے کا سبب  ہے۔فواد چوہدری

Related Posts