آئینی ترامیم پر خصوصی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

آئینی ترامیم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: آئینی ترامیم پر خصوصی کمیٹی کا اِن کیمرا اجلاس آج ہوگا۔ ترامیم پر اتفاق کیلئے کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت اور پی پی پی کی جانب سے تجاویز پیش کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی کمیٹی میں آئینی ترامیم میں تاحال اتفاقِ رائے نہ ہونے کے باعث ڈیڈ لاک کی سی کیفیت ہے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ترامیم کیلئے ہمارے اراکین پورے ہیں لیکن تمام جماعتوں سے مشاورت کی خواہش رکھتے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کا مسودہ پہلی بار ملا ہے، آئینی عدالت ہو یا بینچ، لچک ہونا ضروری ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ وہی مسودہ ہے جس میں وفاقی آئینی عدالت کی بات کی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آئینی ترامیم کے مسودے کے خدوخال بتائے جائیں، کن شقوں میں کیا ترامیم ہوں گی؟ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی ترامیم کے ذریعے آئین کو متنازعہ کررہی ہے، ترامیم پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

اس سے قبل 26ویں آئینی ترامیم کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز پی پی پی رہنما خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں ن لیگ، پی پی پی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوئیں اور اپنی رائے بھی پیش کی تھی۔

Related Posts