پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے ظہرانے پر ہوئی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر اہم معاملات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کیلئے سٹنگ اریجمنٹ تبدیل کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ اور پاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان گفتگو کو فی الحال افشا نہیں کیا جا رہا۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت روانہ ہوگئے۔
جے شنکر نے مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








