اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز،پا کستان کے عمیرکیانی نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز،پا کستان کے عمیرکیانی نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز،پا کستان کے عمیرکیانی نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

برلن: 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز ایتھلیٹکس کے جیولین مینز ایونٹ میں پا کستان کے عمیرکیانی نے 38. 81 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

اس کے علاوہ پاکستان ہی کی عمیمہ افتخار نے جیولین کی ویمنز ایونٹ میں 10.47 میٹرتھرو کر کے سلورمیڈل جیت لیا۔

واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ قومی ایتھلیٹ عمیر کیانی نے کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے ان جیسا نام کمانے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:عالمی شہرت یافتہ رونالڈو 200 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے پہلے فٹبالر بن گئے

عمیر کے ہیڈ کوچ عرفان انور کاکہنا ہے کہ عمیر ابتدائی دنوں سے ہی شاٹ پٹ اور جیولین تھرونگ میں بہت مہارت رکھتا ہے اور ورلڈ گیمز کیلئے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تیاری گذشتہ دوسالوں سے جاری تھی امید ہے کہ شاٹ پٹ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھے گا

Related Posts