گزشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 21ماہ میں کم ترین رہا۔اسٹیٹ بینک کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: اسٹیٹ بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس جنوری 2023 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ 21 ماہ کے دوران کم ترین رہا ہے جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں بھی کروڑوں ڈالرز کم  ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24 اعشاریہ 20 کروڑ ڈالر رہا جبکہ جنوری کا کرنٹ اکاؤنٹ کسارہ دسمبر کے مقابلے میں 4 اعشاریہ 80 کروڑ ڈالر کم رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک سطح تک کم

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جنوری 2023 کی درآمدات 3 ارب 92 کروڑ ڈالرز جبکہ برآمدات 2 ارب 20کروڑ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 21فیصد کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ 7 ماہ کی برآمدات کا تخمینہ 16 اعشاریہ 42ارب ڈالر جبکہ 7 ماہ میں خدمات، تجارت اور آمدن کھاتوں کے خسارے کا تخمینہ 20 اعشاریہ 44 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر 16 ارب ڈالرز تھیں۔ جولائی 2022 سے جنوری 2023 کے مابین تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر خطرناک سطح تک کم ہو گئے جبکہ اس دوران حکومت آئی ایم ایف کی جانب سے تعطل کا شکار بیل آؤٹ پروگرام بحال کرنے کی کاوشوں میں مصروف تھی۔

Related Posts