کراچی میں مرغی کا گوشت مزید مہنگا، نئی قیمت 800روپے فی کلو ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہوگئی۔ مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو کر 800 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں دودھ فروشوں کے ساتھ ساتھ مرغی فروشوں کی من مانیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں۔ شہری انتظامیہ اور سندھ سرکار اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو لگام دینے میں ناکام ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں سگریٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مرغی فروش گزشتہ روز تک کراچی کے مختلف علاقوں میں گوشت 700 سے 750 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے تھے تاہم شہر بھر میں گوشت کی نئی قیمت 800 روپے ہوگئی۔زندہ مرغی 510روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

تاحال کراچی انتظامیہ مرغی کے گوشت اور دودھ کی قیمتوں پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ناجائز منافع خوری کے باعث عوام کو سبزیاں، پھل، گوشت اور دودھ مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش درآمد کیں۔

رواں مالی سال 2022 – 23 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 13 کھرب 47 ارب روپے مالیت کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.29 فیصد زیادہ  رہیں۔

Related Posts