پاکستان میں کتنا سونا؟ مالیت کیا؟ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات
(فوٹو: آن لائن)

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں سونے کے ذخائر کی مقدار اور مالیت پر مبنی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ملک میں موجد سونے کے ذخائر کا وزن 64اعشاریہ 76ٹن ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک بھر میں موجود 64اعشاریہ 76ٹن سونے کے ذخائر کی مالیت 10اعشاریہ 374ارب ڈالرز ہوگئی۔ جنوری 2026 میں ملک کے سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1 اعشاریہ 279ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

بینک سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7ماہ کے دوران ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت میں 3اعشاریہ 5ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ جون 2025 میں سونے کے ذخائر کی مالیت کا تخمینہ 6اعشاریہ 84ارب ڈالرز لگایا گیا تھا۔

ملک میں سونے کے ذخائر کے وزن کا تخمینہ 20لاکھ 82ہزار اونس یا 55لاکھ 52 ہزار تولہ لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حالیہ مہینوں کے دوران زبردست اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتے کو جاری قیمتوں کے مطابق ایک تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ پیر کی دوپہر تک کار آمد ہیں، جس کے بعد ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے کی سطح پر موجود ہے اور 22 قیراط 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 150 روپے بیچا اور خریدا جا رہا ہے

Related Posts