قوانین کی خلاف ورزی پر 4بڑے بینکوں کو کروڑ وں روپے کاجرمانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک مکئی کی فصل کیلئے الیکٹرانک ویئرہاؤس ریسیٹ فنانسنگ کا آغاز کرے گا
اسٹیٹ بینک مکئی کی فصل کیلئے الیکٹرانک ویئرہاؤس ریسیٹ فنانسنگ کا آغاز کرے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ملک کے 4 بڑے بینکوں پر 18 کروڑ 84 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیئے ہیں۔

جرمانے نومبر میں قوانین کی خلاف ورزی پر کیے گئے جس میں الائیڈ بینک، ایم سی بی، بینک آف پنجاب اور حبیب بینک شامل ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2019 سے بینکوں پر عائد جرمانے کی تفصیلات شائع کرنا شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:شپنگ کمپنیوں اور ایجنٹس کیلئے فنانشل گارنٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ

درج ذیل بینکوں نے صارفین کی معلومات کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔الائیڈ بینک پر 6 کروڑ روپے، ایم سی بینک پر 9 کروڑ 18 لاکھ روپے، بینک آف پنجاب پر 1 کروڑ 40 لاکھ روپے اور حبیب بینک پر 2 کروڑ 26 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

جولائی سے نومبر تک بینکوں کو مجموعی طور پر 1 ارب 30 کروڑ روپے کے جرمانے ہوچکے ہیں۔

Related Posts