اسٹیٹ بینک کی رپورٹ خوش فہمی یا اصل بہتری؟ جانیں ذخائر کے پیچھے کی حقیقت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے، مرکزی بینک کے مطابق 5 ستمبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر اضافے سے ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر میں 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 14 ارب 33 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

اس کے برعکس کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر میں1 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ان کے ذخائر 5 ارب 34 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

ماہرین کے مطابق ذخائر میں یہ اضافہ بین الاقوامی ادائیگیوں، ترسیلات زر اور مالیاتی سرگرمیوں میں بہتری کا عندیہ دیتا ہے تاہم مجموعی طور پر ذخائر کی سطح اب بھی نازک سمجھی جا رہی ہے۔

Related Posts