پینڈورا پیپرز نے کرپٹ سیاستدانوں کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے، آفتاب صدیقی

تازہ ترین

تازہ ترین

پینڈورا پیپرز نے کرپٹ سیاستدانوں کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے، آفتاب صدیقی
پینڈورا پیپرز نے کرپٹ سیاستدانوں کی صفوں میں ہلچل مچا دی ہے، آفتاب صدیقی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پینڈورا باکس میں قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف کاروائی کے اعلان نے کرپٹ سیاسی لیڈران اور ان کے خاندانوں میں ایک نئی ہلچل پیدا کردی ہے ۔

رہنما تحریک انصاف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دو سیاسی خاندانوں نے کرپشن کی اعلیٰ مثال قائم کر رکھی ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔

آفتاب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان شفافیت پر یقین رکھتے ہیں  سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب صادق اور امین  قرار دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے والد کو صادق اور امین کا ٹائٹل دینے والی مریم نواز کے بیٹے بھی پنڈورا باکس میں نمایاں ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز نے ملک کو لوٹ کر اپنے خاندان کی جائیدادوں میں اضافہ کرنے والے کرپٹ لوگوں کی پول کھول دی ہے۔ ن لیگی اور سائیں کے جیالوں نے ملک کو لوٹ کر اپنے خاندانوں کی جائیدادوں میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈکپ 2021: 70 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

Related Posts