ٹی 20 ورلڈکپ 2021: 70 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی کوویڈ 19 اپ ڈیٹ، بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی کوویڈ 19 اپ ڈیٹ، بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رواں ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2021 میں کرکٹ شائقین کو میچز دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ کورونا ایس او پیز کے ساتھ 70 فیصد کرکٹ کے متوالوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

ٹروپیکل سمندری طوفان شاہین اتوار کے روز سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط سے ٹکرائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مسقط کے الامارات اسٹیڈیم میں تقریبا 3000 کرکٹ مداحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سمندری طوفان کے بعد مسقط کی سڑکیں زیرآب آسکتی ہیں۔ شہر کے ساحلی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء جاری ہے جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

آئی سی سی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور میزبان حکام کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، تاکہ اسٹیڈیم کے اندر کرکٹ کے مداحوں کو محفوظ ماحول مہیا کیا جاسکے۔ آئی سی سی کے مطابق اس موقع پر کووڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ “ٹی 20 ورلڈ کپ اس خطے میں منعقد ہونے والا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے اور یہ اسٹیڈیم میں شائقین کے ساتھ وبائی امراض کے بعد سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔”

آئی سی سی نے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام کھیل کے میدانوں میں شائقین کے لیے 70 فیصد بیٹھنے کی گنجائش پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کا سپاہی شہید

Related Posts