سندھ میں کورونا مزید 8 زندگیاں نگل گیا، تعداد 7335 ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کی بارشوں کے دوران عوام کو خیال رکھنےکی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ کی بارشوں کے دوران عوام کو خیال رکھنےکی ہدایت

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا کا وبائی مرض مزید 8 زندگیاں نگل گیا، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 335 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 71 نمونوں کی ٹیسٹنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 555 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں آج مزید 809 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 620 ہو گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 59 لاکھ 52 ہزار 479 نمونوں کی ٹیسٹنگ ہو چکی ہے جن میں سے اب 4 لاکھ 54 ہزار 307 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا وائرس کے 20352 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 19782 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 540 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وبا کے باعث 24 گھنٹوں میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 7335 ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کے مختلف اسپتالوں میں 488 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 40 مریض مختلف اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 555 نئے کیسز میں سے 127 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع کورنگی 37، ضلع جنوبی 27، ضلع شرقی 26، ملیر 21 ، وسطی 11 اور ضلع غربی سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ کے دیگر اضلاع کی صورتحال بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 92، سانگھڑ 29، بدین 27، مٹیاری 26، ٹنڈو الہیار 22، میرپورخاص 21، جامشورو 20، سجاول 20، دادو19، ٹھٹھہ 19، تھرپارکر 18، سکھر 18، عمرکوٹ 15، نوشہروفیروز 14، ٹنڈو محمد خان 12، جیکب آباد 12، شکارپور 10، گھوٹکی 10، لاڑکانہ 8، خیرپور 2، شہید بینظیرآباد سے 1 کیس رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ: سندھ نے ناردرن کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Related Posts