کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار؛ 100 انڈیکس میں بڑی کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ابتدائی تجارت کے دوران غیر مستحکم رجحان دیکھا گیا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس نے پہلے دس منٹوں میں 450 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ کیا لیکن یہ تیزی برقرار نہ رکھ سکا اور بعد میں مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔ صبح 10بجے اسٹاک مارکیٹ 149,260 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جو کہ 232 پوائنٹس کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

گزشتہ سیشن کا جائزہ

جمعہ کے روز کے ایس ای-100 انڈیکس نے مثبت رجحان دکھایا اور 257 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 0.17 فیصد کی بہتری ظاہر کی۔ انڈیکس 149,493.06 پوائنٹس پر بند ہوا جو کہ پچھلے ٹریڈنگ دن کے 149,235.26 پوائنٹس کے مقابلے میں بہتر تھا۔

اس دن کے دوران مجموعی طور پر 802,006,843 شیئرز کی تجارت ہوئی، جو کہ پچھلے دن کے 1,062,993,695 شیئرز کے مقابلے میں کم تھی۔ شیئرز کی مجموعی مالیت 40.450 ارب روپے رہی، جو کہ گزشتہ دن کے 55.824 ارب روپے سے کم تھی۔

کل 479 کمپنیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز کی تجارت کی جن میں سے 251 نے منافع حاصل کیا 199 کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 29 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ تجارت ہونے والی کمپنیوں میں یونٹی فوڈز لمیٹڈ شامل تھی جس کے 64,076,520 شیئرز 29.36 روپے فی شیئر کی قیمت پر ٹریڈ ہوئے۔ اس کے بعد پاک انٹرنیشنل بلک نے 63,813,692 شیئرز 11.53 روپے فی شیئر کی قیمت پر اور فوجی فوڈز لمیٹڈ نے 53,980,840 شیئرز 17.11 روپے فی شیئر کی قیمت پر تجارت کی۔

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جو کہ 264.40 روپے فی شیئر بڑھ کر 27,765.40 روپے پر بند ہوا۔ دوسری طرف انڈس ہوچسٹ پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت 56.04 روپے اضافے کے ساتھ 3,831.59 روپے پر بند ہوئی۔

سب سے زیادہ کمی یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے شیئرز میں دیکھی گئی جو کہ 229.86 روپے فی شیئر کم ہوکر 31,281.25 روپے پر بند ہوا۔ اس کے بعد نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی قیمت 124.71 روپے کم ہوکر 8,232.08 روپے پر بند ہوئی۔

فیوچر مارکیٹ میں 320 کمپنیوں نے شیئرز کی تجارت کی جن میں سے 146 نے منافع حاصل کیا 169 کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 5 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts