اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں ایٹمی مواد کی غیر قانونی مواد کی فروخت پر ہمسایہ ملک کی غیر ذمہ داری پر سوال اٹھاتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک جرائم پیشہ گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے چوری شدہ جوہری مواد برآمد ہوا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو بھارت میں جوہری اور دیگر تابکار مواد کی چوری اور غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات پر سخت تشویش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ تازہ ترین واقعے میں غیر قانونی طور پر ایک انتہائی تابکار اور زہریلا مادہ ایک گینگ کے قبضے سے برآمد ہوا جس کی مالیت 10کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔ بھارت میں 2021 میں بھی تابکاری مواد کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ کیے گئے تھے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر سے مبینہ چوری تابکار ڈیوائس دہرا دون سے بھی ملیں، بار بار ایسے واقعات سے جوہری اور دیگر تابکار مواد کی حفاظت اور اقدامات پر سوالات اٹھتے ہیں، جس سے بھارت میں حساس دوہرے استعمال کے مواد کی بلیک مارکیٹ کے وجود کی بھی نشاندہی ہوتی ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت میں اس قسم کے حساس مواد کا غلط ہاتھوں میں جانے کا معمول بن جانا خطرناک رجحان ہے۔ پاکستان بھارت سے ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات، تفتیش اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








