محکمہ ایکسائز کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی، ٹیکسیشن بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات

تازہ ترین

راولپنڈی: پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے، ملازمین نے دفاتر کو تالے لگا کر کام چھوڑ رکھا ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

پنجاب بھر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملازمین آج ہڑتال پر ہیں، ہڑتال کانسٹیبلرز پروموشن،اسکیل اپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات کیلئے کی جارہی ہے۔

راولپنڈی کا محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، قلم چھوڑ ہڑتال اور تالہ بندی کے باعث عوام کی بڑی تعداد ایکسائز آفس کے باہر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان 22 تولہ طلائی زیوارات لوٹ کر لے گئے

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کرانے والے شہریوں نے حکومت سے فوری دفاتر کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ہڑتالی ملازمین کا راولپنڈی میں اجلاس جاری ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Posts