آپ ایک مشکل آدمی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں عدیل حسین نے کیا کہا

تازہ ترین

تازہ ترین

عدیل حسین ڈراموں میں کیوں کام نہیں کررہے؟وجہ بتادی
عدیل حسین ڈراموں میں کیوں کام نہیں کررہے؟وجہ بتادی

عدیل حسین جنہوں نے ماضی میں کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے نے ڈراموں میں کام نہیں کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

حال ہی میں اداکار ایک انٹرویو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے، میزبان نعمان اعجاز نے اُن سے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ ایک مشکل آدمی ہیں؟

جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ میری جن لوگوں کے ساتھ اچھی دوستی ہے اُن کے ساتھ میرا کچھ الگ قسم کا تعلق ہے، جیسے میں نے ماضی میں جن بھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیاہے وہ سب میری بہت اچھی دوست ہیں اور یہ مشکل آدمی والی جو بات ہے ایسا اُن لوگوں کو لگتا ہوگا جو شوبز کی فیلڈ میں نئے آئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ آج کل ڈراموں میں کام نہیں کررہے اور سوشل میڈیا پر بھی وہ نظر نہیں آتے اس لئے شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والے لوگ اُن کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے؟

میزبان نعمان اعجاز نے جب اُن سے ڈراموں میں اداکاری کے حوالے سے سوال کیا تو عدیل حسین نے جواب دیا کہ کچھ نجی مصروفیات تھیں اور وہ آج کل کچھ لکھنے میں مصروف ہیں اس لئے ڈراموں میں نظر نہیں آرہے۔

خیال رہے کہ عدیل حسین نے بہت سے مشہور ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں دام، میرا نصیب اور متائے جان جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

Related Posts