خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 176 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلے کے علاقے میں تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے دوران لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے بعد مقامی حکام نے شہریوں کو ہنگامی طور پر محتاط رہنے اور محفوظ جگہ پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








