پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج جمعرات 30 اپریل 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔
سونے کی قیمتیں
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 772 روپے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا بھی بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 356 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس میں 3 ہزار 458 روپے کا اضافہ شامل ہے۔
چاندی کی قیمتیں
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 55 روپے اضافے سے7 ہزار 821 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 47 روپے اضافے سے 6 ہزار 705 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی صرافہ بازار
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 4616 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جس میں 44 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ 55 ڈالر مہنگا ہونے سے 73.37 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق انٹربینک ایکسچینج ریٹس میں تبدیلی اور عالمی معاشی صورتحال کی وجہ سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








