اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ عدالت کے قریب کھڑی گاڑی میں ہوا۔
رپورٹ موصول ہونے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا، تاہم حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔
حادثہ عدالت کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کی کوششیں جاری تھیں۔ زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن دھماکے سے آس پاس کھڑی دیگر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








