شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، متعدد افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکا
(فوٹو: آن لائن)

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے لیس گاڑی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر دھماکہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے قلعے کی دیوار سے ٹکرائی جس سے دھماکے کی آواز دور دور تک پھیل گئی۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن شروع کردیا۔ بعض رپورٹس کے مطابق ایک خودکش حملہ آور سمیت مجموعی طور پر 5 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور خودکش حملے کے بعد کیمپ میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔

تاہم کیمپ میں موجود سکیورٹی فورسز نے حملہ ناکام بنتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تشویشناک دہشت گردی کے نتیجے میں 4سکیورٹی اہلکار بھی مبینہ طور پر زخمی ہوگئے۔ تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے تاحال واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

Related Posts