راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

تازہ ترین

تازہ ترین

زلزلے کے جھٹکے
(فوٹو: آن لائن)

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی تقریباً 12کلومیٹر تھی۔راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ چترال، دیر اور دیگر شمالی علاقہ جات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

ستمبر کے دوران جڑواں شہروں اور گردونواح کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ پشاور، سوات، اپر دیر، اٹک اور چترال میں خوفزدہ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کا پہاڑی علاقہ بتایا گیا۔

Related Posts