آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا، سعودی ماہر فلکیات

تازہ ترین

تازہ ترین

خانہ کعبہ
(فوٹو: آن لائن)

ریاض: سعودی ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان قبلے کی سمت کا تعین کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان پانچ وقت کی نماز کعبۃ اللہ کی جانب رخ کرکے پڑھتے ہیں۔ اسی طرح مسلمان مختلف دیگر عبادات کے وقت بھی کعبۃ اللہ کی جانب رخ کرنے کو افضل اور اہم جزو قرار دیتے ہیں۔

رواں سال پہلی بار آج پیر کے روز سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا اور سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق سورج 12 بج کر 27 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر آجائے گا جو مسلمانوں کیلئے اہم وقت ہوگا۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق سورج دوپہر 2 بج کر 27 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا کیونکہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین 2 گھنٹے کا فرق ہے۔ سورج کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے سے مسلمان قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکیں گے ۔

قبلے کی درست سمت کا تعین آج قطب نما کے بغیر صرف سائے کی مدد سے کیا جاسکے گا۔ سورج جب سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خطِ عمود پر آجائے تو خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

ہر سال دو بار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آجاتا ہے جس سے مسلمانوں کو قبلے کی سمت کے تعین میں مدد ملتی ہے۔ کعبۃ اللہ زمین پر اللہ تعالیٰ کا پہلا گھر اور مسلمانوں کے نزدیک دنیا کا مقدس ترین مقام ہے۔

Related Posts