پاکستان اور بھارت کے پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں، مکانات منہدم ہو چکے ہیں اور بچے اپنی کتابوں اور روزمرہ کے ضروری سامان سے محروم ہو گئے ہیں، ان حالات میں معروف گلوکارہ اور اداکارہ سونندا شرما نے بھارتی پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ایک کمسن بچی نے نم آنکھوں کے ساتھ سونندا شرما کو بتایا میرے بھائی اور میری کتابیں بہہ گئیں۔
یہ معصوم جملہ سن کر سونندا شرما اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔ منظر کو دیکھنے والے سب لوگ اس دردناک لمحے سے متاثر ہوئے جب وہ بچی کے ساتھ بیٹھ کر اس کے غم میں شریک ہوئیں۔
سونندا شرما نے صرف ہمدردی ہی نہیں کی بلکہ عملی اقدام بھی اٹھایا۔ انہوں نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے 250 ریلیف کٹس تقسیم کیں جن میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، کپڑے، کمبل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔
सिंगर और अभिनेत्री सुनंदा शर्मा ने बाढ़ पीड़ित बच्ची का दर्द सुनकर खुद को रोने से नहीं रोक पाया।
"मेरे भाई की और मेरी किताबें बह गयीं अंकल" – ये शब्द दिल छू जाते हैं।
सुनंदा ने परिवार की मदद की, पर दर्द कम होना मुश्किल है।
वीडियो जरूर देखें, दिल भर आएगा।
Sunanda Sharma |… pic.twitter.com/kELm0dPhmK
— Arshit Yadav (@imArshit) September 2, 2025
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونندا شرما نے کہا کہ یہ دکھ سب کا مشترکہ دکھ ہے۔ ہمیں مل کر سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہزاروں خاندان آج بھی بے گھر ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے میں فنکاروں اور سماجی شخصیات کی یہ عملی مدد متاثرین کے لیے امید اور حوصلے کی نئی کرن ثابت ہو رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








