سنیل گواسکر کا پاکستان کرکٹ کیلئے نفرت آمیز پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فرسٹ پوسٹ)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے نفرت آمیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیاء کپ میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے۔

انڈین اسپورٹس چینل کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے پہلگام واقعے کے بعد پاکستان دشمنی میں انتہاپسندوں کی نفرت آمیز زبان بولنے لگے۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایشیاکپ 2025 میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، مجھے نہیں لگتا پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیا جائے گا۔

گاواسکر نے کہا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا ) بی سی سی آئی( کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جو حکومت ہند انہیں کرنے کے لیے کہتی ہے۔

اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ جب ایشیا کپ کی بات آتی ہے تو یہ کچھ مختلف ہو گا۔ میں پاکستان کو اب ایشیا کپ کا حصہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا ہوں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہانگ کانگ یا متحدہ عرب امارات جیسی ٹیموں کو سہ ملکی یا چار ملکی سیریز کیلئے بھارت مدعو کرکے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ختم کرسکتا ہے۔

Related Posts