حکومت نے اساتذہ کیلئے نوکریوں کا اعلان کردیا، مکمل تفصیلات اور اپلائی کرنے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

700 Teacher Jobs Announced for 6 Subjects
propakistan

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت دفاع کے تحت وفاقی تعلیمی اداروں (کینٹ و گیریژن) ڈائریکٹوریٹ نے سیکنڈری اسکول ٹیچرز اور ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرز کے لیے 700 کنٹریکٹ بنیاد پر تدریسی اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہوں گی تاہم ادارے کی ضرورت کے مطابق ان کی مدت مزید ایک سال تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

دستیاب آسامیاں:

سیکنڈری اسکول ٹیچر (SST گریڈ 17):

کل 300 آسامیاں (مرد: 150، خواتین: 150)

ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (TGT گریڈ 16):

کل 400 آسامیاں (مرد: 200، خواتین: 200)

کوٹہ کی تقسیم:

یہ آسامیاں درج ذیل علاقائی اور اقلیتی کوٹہ کے تحت تقسیم کی گئی ہیں:

پنجاب

سندھ (دیہی و شہری)

خیبر پختونخوا

گلگت بلتستان

آزاد کشمیر

سابقہ فاٹا

اقلیتیں

اہلیت کا معیار:

سیکنڈری اسکول ٹیچر :

کم از کم ماسٹرز ڈگری (16 سالہ تعلیم) ایچ ای سی سے منظور شدہ جامعہ سے اور بی ایڈ یا مساوی اہلیت۔
یا ایم اے (ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ)

ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر :
متعلقہ مضمون میں بیچلر ڈگری (14 سالہ تعلیم) اور بی ایڈ یا مساوی اہلیت۔

عمر کی حد:

سیکنڈری اسکول ٹیچرز : 22 تا 30 سال (عام عمر میں 5 سال کی رعایت)

ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرز : 20 تا 28 سال (عام عمر میں 5 سال کی رعایت)

اضافی عمر میں رعایت:

پسماندہ علاقوں یا مخصوص گروہوں سے تعلق رکھنے والوں کے لیے 3 سال

معذور افراد کے لیے 10 سال

ریٹائرڈ فوجی افسران کے لیے 15 سال تک

وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کے لیے 5 سال (اگر قابل اطلاق ہو)

درخواست کا طریقہ:

آن لائن درخواست دینا ہوگی:

https://induction2025.fgei-cg.gov.pk

آخری تاریخ: 19 مئی 2025

کسی بھی قسم کی ہارڈ کاپی قبول نہیں کی جائے گی

درست دستاویزات اپ لوڈ کرنا لازمی ہے

انتخاب کا طریقہ کار:

تحریری امتحان صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کے لیے بڑے شہروں میں لیا جائے گا

رول نمبر سلپ آن لائن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی

کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے

حتمی انتخاب تعلیمی ریکارڈ، امتحانی کارکردگی، اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد پر ہوگا

تقرری اور دیگر امور:

امیدواروں کی تعیناتی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ہو سکتی ہے

جعلی دستاویزات یا مجرمانہ ریکارڈ کی صورت میں ملازمت ختم کی جا سکتی ہے

امتحان یا انٹرویو کے لیے کسی قسم کا سفری یا روزانہ الاؤنس نہیں دیا جائے گا

رابطہ:

فون: 051-9292847، 051-4252080 (پیر تا جمعہ، صبح 9 تا شام 4 بجے)

ای میل: emissiuses@gmail.com

Related Posts