سیکریٹری دفاع طلب، سپریم کورٹ میں الیکشن التوا کیس کی سماعت آج ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن التوا کیس کی سماعت آج ہوگی۔ عدالتِ عظمیٰ نے سیکریٹری دفاع سمیت دیگر حکام کو عدالتی کارروائی کے دوران طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف کیس کی سماعت آج ہوگی۔ سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری دفاع عدالتِ عظمیٰ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے روبرو پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنے خلاف بنگالی پروپیگنڈا نمائش رکوا دی

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے فنڈز اور سکیورٹی کی فراہمی کو بہانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات کو پسِ پشت ڈال دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے فنڈز اور سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دینے کیلئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی طلب کر لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے 3 رکنی بینچ کے تحت کیس کی سماعت کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ن لیگی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے فل کورٹ بنانے کی اپیل کی۔

تحریکِ انصاف نے وکلاء کو شاہراہِ دستور پہنچنے کی کال دے دی۔ معاونِ خصوصی داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ سیاسی جماعتیں مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔

Related Posts