بھارتی سائبر ڈپارٹمنٹ نے بولی ووڈ اداکار اکشے کمار کی 13سالہ بیٹی نتارا کو آن لائن نازیبا پیغامات بھیجنے اور نامناسب تصاویر کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ اکشے کمار نے ملزم کے خلاف شکایت خود درج کرائی تھی۔
بالی ووڈ اداکار کی درخواست پر عمل میں لائی جانے والی کارروائی کے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ نے ملزم کو گرفتار کیا۔ معاملے کی ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اکشے کمار کی بیٹی کو ہراساں کرنے والے ملزم نے اکتوبر 2025 مں نتارا کو ایک آن لائن ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے نشانہ بنایا۔ اجنبی شخص نے نہ صرف نتارا کو نامناسب پیغامات بھیجے بلکہ نازیبا تصاویر بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا، جس کے متعلق نتارا نے اپنے والدین کو بتا دیا۔
نتارا کے والدین اکشے کمار اور ٹؤئنکل کھنہ نے واقعے پر فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام سے رابطہ کرلیا۔ واقعے کی تفتی کرنے والی تفتیشی ٹیم کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل یشسوی یادو کر رہے ہیں جنہوں نے نتارا کی غیر معمولی بہادری کی تعریف کی۔
اے ڈی جی یشسوی یادو کا کہنا ہے کہ نتارا نے والدین کو جس غیر معمولی بہادری کے ساتھ آگہی دی، اس کی مدد سے کیس کو حل کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت بھر میں اکشے کمار کی بیٹی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








