صوابی میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے 3 بہنوں کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں زیدہ میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے اپنی تین بہنوں کو قتل کر دیا، امدادی ٹیم نے خواتین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسمارالرحمٰن نے بتایا کہ پل چاون کے نواحی علاقے میں اس شخص نے اپنی تین بہنوں کو قریبی کھیت میں قتل کیا جبکہ گھر میں ماں کو قتل کیا۔

واقعے کے فوری بعد ڈی پی او جائے وقوعہ پر پہنچے اور ریسکیو ٹیموں نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا، ڈی پی او نے اسے جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

اس سے قبل جون میں خانیوال کے تھانہ کبیر والا کی حدود میں ایک شخص نے اپنی ماں اور تین بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

Related Posts