سڈنی سوئینی اور اسکوٹر براؤن میں قربتیں! سرعام نازیبا حرکتیں دیکھ کر مداح حیران

تازہ ترین

تازہ ترین

Sydney Sweeney and Scooter Braun’s PDA moment in NY
ONLINE

ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوئینی اور مشہور میوزک ایگزیکٹو اسکوٹر براؤن کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔

دونوں کو حال ہی میں نیویارک کے سینٹرل پارک اور برائنٹ پارک میں ایک ساتھ وقت گزارتے اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے انداز میں دیکھا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سڈنی سوئینی اور اسکوٹر کو سینٹرل پارک کی ایک بڑی چٹان پر بوسہ لیتے اور برائنٹ پارک میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔ تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ان کے تعلق کی نوعیت پر قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان تعلقات اب مکمل شدت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور یہ کسی سطحی یا وقتی رشتے کی بجائے سنجیدہ تعلق دکھائی دیتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ملاقاتیں اس وقت سامنے آئیں جب چند روز قبل سڈنی سوئینی کو لاس اینجلس میں اپنے سابق منگیتر جوناتھن ڈاوینو کے ساتھ تلخ گفتگو کرتے دیکھا گیا تھا۔

 

سڈنی سوئینی اور اسکوٹر براؤن کے درمیان تعلقات کی خبریں سب سے پہلے ستمبر 2025 میں سامنے آئیں جب دونوں اٹلی کے شہر وینس میں جیف بیزوس اور لارن سانچیز کی شادی کی تقریبات میں شریک ہوئے تھے۔

قریبی ذرائع کے مطابق سڈنی، براؤن کی کاروباری سمجھ بوجھ اور تجربے کی معترف ہیں جبکہ براؤن سڈنی کی شوخ مزاجی اور ذہانت کو سراہتے ہیں۔

اداکارہ اس وقت نیویارک میں اپنی نئی فلم کرسٹی کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو 7 نومبر 2025 کو عالمی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts