طوبیٰ عامر نے طلاق کی خبروں کے بعد طویل خاموشی توڑ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

The real reasons for Syeda Tuba and Aamir Liaquat separation

کراچی:معروف اینکر پرسن اور پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے طلاق کی خبروں پر چْپ رہنے کے بعد ناقدین کو خاموش پیغام دیا ہے۔

انہوں نے عامر لیاقت کی سالگرہ کے موقع پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔جس سے اُن پر تنقید کرنے والوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے۔

اداکارہ طوبیٰ عامر نے اپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک عامر لیاقت، دعا ہے کہ آپ کا آنے والا سال ایک بہترین سال ہو۔

انہوں نے کہا کہ ’پریشانیاں ہمیشہ آپ سے دور رہیں اور خوشیاں آپ کی بہترین ساتھی ہوں۔عامر لیاقت نے بھی اہلیہ کے پیغام کے جواب میں اْن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایوارڈ تقریب میں علیزے شاہ ،امر خان،مشعل خان ،فہمین انصاری اورعائشہ عمرکی بولڈ لباس میں تصاویر وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت سے طوبیٰ عامر کی شادی کے ٹوٹنے کی افواہیں زیر گردش تھیں جس پر طوبیٰ عامر نے چْپ سادھ رکھی تھی۔عامر لیاقت کی سالگرہ پر انہوں نے سالگرہ کی مبارک باد دے کر افواہیں پھیلانے والوں کو پیغام دے دیا ہے۔

Related Posts