پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان،محکمہ موسمیات

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان،محکمہ موسمیات
پاکستان میں عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان،محکمہ موسمیات

کراچی:محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 21جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے۔

اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔عید ممکنہ طور پہر21جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔

دوسری جانب عید الاضحی کی آمد سے قبل مویشی منڈی میں گہما گہمی کی صورتحال ہے اور ملک بھر میں لگی مویشی منڈیوں کی رونق بڑھنے لگی ہے۔

کراچی کی منڈیوں سپر ہائی وے اور ملیر میں بھی بڑی تعداد میں جانور لائے جاچکے ہیں۔کراچی کے علاقے ملیر کی مویشی منڈی میں 5 ٹانگوں والے بچھڑے کے خوب چرچے ہورہے ہیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچھڑے کی پانچ ٹانگیں ہیں اور اس کی پانچویں ٹانگ پیٹھ پر موجود ہے، بچھڑے کے مالک نے بتایاکہ بچھڑے کی پانچویں ٹانگ ہے لیکن اسے زبان سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: عید الاضحی سے قبل انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ، کریک ڈاؤن شروع

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مفتی غلام ماجد نے کہاکہ بچھڑے میں کوئی عیب یا نقص نہیں ہے، پانچویں ٹانگ قدرتی امر ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیل میں کوئی نقص یا کمی نہیں ہے یہ اضافی چیز ہے اس لیے پانچ ٹانگوں والے بچھڑے کی قربانی جائز ہے۔

Related Posts