سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

کراچی: میڈیا ایگزیکٹیو سیدہ طوبیٰ نے اپنے شوہر پی ٹی آئی رہنما اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی چار سالہ طویل ازدواجی زندگی کو ختم کردیا۔

سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت کے ساتھ جھگڑے کے بعد خلع (جب بیوی علیحدگی کا مطالبہ کرنے کا اپنا حق استعمال کرتی ہے) کی درخواست دائر کی ہے۔

بدھ کو 28 سالہ طوبیٰ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا” میں لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلی سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔ میرا خاندان اور دوست قریبی اس بات سے واقف ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ مفاہمت کی کوئی امید نظر نہیں آرہی تھی اور مجھے خلہ کے لئے عدالت کا انتخاب کرنا پڑا،“

انہوں نے کہا کہ ‘میں بیان نہیں کرسکتی کہ یہ میرے لئے کتنا مشکل تھا، لیکن مجھے اللہ اور اس کے منصوبوں پر بھروسہ ہے۔ میں ہر ایک سے اپیل کروگی کہ ان آزمائشی اوقات میں میرے فیصلے کا احترام کیا جائے،“۔

مزید پڑھیں:طوبیٰ بھی چھوڑ کرچلی گئی، عامر لیاقت کے دوسری بیوی سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا

عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی۔ شادی کے اعلان ہونے کے بعد، ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اس کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں فون پر طلاق دے دی۔

Related Posts