اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی شام میں زمینوں پر نیا قبضہ ایک عارضی اقدام ہے اور اس کا مقصد کسی بھی حملے سے اسرائیل کو محفوظ کرنا ہے تاہم یہ دعویٰ حقائق کے منافی دکھائی دے رہا ہے۔
بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے اسرائیل کی سرحد کے ساتھ جنوبی شام میں کئی مقامات پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جمعہ کو اسرائیلی سپاہیوں نے المعریہ میں شامی عوام کے ایک مظاہرے پر بھی فائرنگ کردی تھی۔ اس فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کسانوں کو ان کے کھیتوں تک پہنچنے سے روک رہی ہیں۔ درعا کے مغربی دیہی علاقوں کے دیہات کے لوگوں نے بھی العربیہ کو یرموک طاس کے علاقے میں اسرائیلی موجودگی پر اپنی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ القنیطرہ کے دیہات اور درعا کے مغربی دیہی علاقوں میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد دراندازی شروع ہوگئی ہے۔
طالبان حکومت کا افغانستان میں جلد سونے کی کان کنی شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی افواج اب ان دیہاتوں اور قصبوں میں داخل ہو کر ان کی تلاشی لے رہی ہیں اور ہتھیاروں کی تلاش کر رہی ہیں۔ کسانوں کو وادی یرموک میں ان کی زمینوں تک پہنچنے سے بھی روک رہی ہیں۔ ان کے مویشیوں اور شہد کی مکھیوں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے رہی ہے۔
معریہ گاؤں کے کامل صالح دمارہ نے کہا ہے کہ وہ 60 سال سے گاؤں کے مختار ہیں اور ان کے خاندان نے شام کے انقلاب کے دوران بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل نے ملک کے جنوب میں لوگوں کی خوشیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ کامل صالح دمارہ نے ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ان کی سرزمین سے نکالنے کے لیے مداخلت کرے۔
دمارہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے انجینئر احمد دمارۃ نے بھی العربیہ کے توسط سے شام میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی توسیع کو روکنے اور اسے ہٹانے کے لیے مداخلت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی اس موجودگی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔
سرطان کی ستائی انسانیت کیلئے خوشخبری، روس نے کینسر کی ویکسین تیار کرلی، مفت بانٹنے کا اعلان
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کسانوں کو ان کی زمینوں تک پہنچنے سے بھی روک رہا ہے۔ گاؤں “ام علی” میں توسیع 400 میٹر سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا خیال تھا کہ اسرائیل نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور شامی انقلاب کی فتح کے ساتھ جنوب کے لوگوں کی خوشیوں کو روند دیا ہے۔ اسرائیلیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ خطے میں غیر معینہ مدت تک رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








