ٹی 20 ورلڈ کپ؛ بھارت کی سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست! جانیں کس کھلاڑی نے کیا حیران

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے تاریخی وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں بھارت نے انگلینڈ کو ایک دلچسپ اور ہائی سکورنگ مقابلے میں صرف 7 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ دفاعی چیمپیئن بھارتی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔

ممبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز اسکور کیے اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ شیوام دوبے نے 43، ایشان کشن نے 39، ہاردک پانڈیا نے 27 جبکہ تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔ سوریا کمار یادیو 11 رنز تک محدود رہے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی اور مقررہ اوورز میں 246 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہی، تاہم وہ فتح حاصل نہ کر سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔ اب فائنل اتوار 8 مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Posts