سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، 6 مارچ 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: ٹیک جوس)

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔ جمعرات کو بھی سونا فی تولہ 2 ہزار 500روپے سے زائد سستا ہوگیا۔ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  24قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 5لاکھ 37ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 60 ہزار 529روپے ہوگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں جمعرات کے روز 2 ہزار 201روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 4لاکھ 22 ہزار 166روپے کی سطح پر آگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 194روپے کی کمی ہوئی جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 810روپے ہوگئی۔ 10گرام چاندی کی قیمت 166روپے کی کمی سے 7ہزار 553روپے ہوگئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 28ڈالرز کی کمی سے 5ہزار 144ڈالرز ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 1اعشاریہ 94ڈالرز کی کمی ہوئی جو 83اعشاریہ 26ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

Related Posts