پاکستان دشمنی میں اپنے استاد بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طالبان حکومت نے بھی پاکستان کی جانب بہنے والے دریائے کابل پر ڈیم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ طالبان امیر کی خصوصی ہدایت پر وزارتِ پانی و توانائی نے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
طالبان رژیم کی وزارت پانی و بجلی کے مطابق امیرالمؤمنین کی ہدایت ہے کہ صوبہ کنڑ میں جہاں جہاں ممکن ہو، بندوں (ڈیموں) کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے اور ملکی و غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

افغان وزیرِ توانائی ملا عبد اللطیف منصور نے کہا ہے کہ افغان عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے پانی کے ذخائر کا خود انتظام کریں اور قومی مفاد میں ان سے فائدہ اٹھائیں۔
واضح رہے کہ دریائے کابل میں دریائے چترال کا بڑا حصہ شامل ہوتا ہے، اور ماہرین کے مطابق افغانستان میں ڈیموں کی تعمیر سے پاکستان کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








