لمبی قطاروں سے نجات، نادرا نے فیس جمع کرانے کا طریقہ بدل ڈالا، جانئے نیا طریقہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

نادرا نے شہریوں کے لیے فیس جمع کرانے کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ اب عوام بغیر کسی اضافی چارج کے راست (Raast) کیو آر کوڈ کے ذریعے فوری طور پر فیس ادا کر سکتے ہیں۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق راعت کے ذریعے ادائیگی کا آپشن ملک بھر میں تمام نادرا مراکز سے جاری ہونے والی ٹوکن سلِپس پر دستیاب ہے۔ شہری اپنے بینک اکاؤنٹ ایپ یا موبائل والیٹ سے کیو آر کوڈ اسکین کر کے چند سیکنڈز میں ادائیگی مکمل کر سکتے ہیں۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد فیس کی ادائیگی کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے تاکہ رجسٹریشن مراکز پر لمبی قطاروں اور نقد رقم کے لین دین میں کمی لائی جا سکے۔ اس سہولت کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے یا نادرا کے سروس کاؤنٹر پر ہی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب نادرا نے اکتوبر 2025 کے لیے شناختی کارڈ (CNIC) اور اسمارٹ آئی ڈی کارڈز کی تجدید کی فیسوں میں ترمیم بھی کر دی ہے۔

تازہ ہدایات کے مطابق نادرا اب معمول کی CNIC تجدید کے لیے 400 روپے، فوری پراسیسنگ کے لیے 1,150 روپے اور ایگزیکٹو سروس کے لیے 2,150 روپے وصول کرے گا۔ ادارہ اسمارٹ آئی ڈی کارڈز کی تجدید بھی تین مختلف کیٹیگریز میں پیش کر رہا ہے۔

اسمارٹ کارڈ کی نارمل سروس 750 روپے میں دستیاب ہے جس کی مدتِ تکمیل 31 دن ہے، فوری سروس 1,500 روپے میں تقریباً 15 دن میں، جبکہ ایگزیکٹو سروس 2,500 روپے میں صرف 9 دن میں مکمل کی جاتی ہے۔

Related Posts