‘عورتوں کے کپڑے سینا فحاشی ہے’ طالبان کی مرد درزیوں پر لیڈیز سوٹ سینے پر پابندی

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان میں خواتین پر تعلیم اور روزگار پر پابندیوں کے بعد اب مرد درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

افغان صوبے پروان  میں درزیوں کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے انہیں زبانی حکم دیا ہے کہ وہ خواتین کے کپڑے نہیں سی سکتے۔ نئی پابندی نے ان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب مقامی حکام نے ایسے احکامات دیے جانے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مذہبی پابندیاں کم ہونے پر سعودی مجسمہ ساز خاتون کام کی پذیرائی کیلئے پر امید

ان کا کہنا ہے کہ درزیوں کو خواتین کے کپڑے سینے سے نہیں بلکہ ان کا ناپ لینے سے روکا گیا ہے۔

Related Posts