ٹی ایل پی مظاہرین کے کریک ڈاؤن پر طالبان حکومت کا شدید ردعمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

طالبان حکومت کے ترجمان، فوٹو ایم ایم

طالبان حکومت نے تحریک لبیک کے مظاہروں پر حکومت پاکستان کی طرف سے مبینہ تشدد پر اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔

افغان طالبان حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں “تحریکِ لبیک” نامی جماعت نے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کا آغاز کیا تھا، مگر افسوس کہ یہ احتجاج خونریز صورت اختیار کر گیا۔

بیان کے مطابق مظاہرین پر فائرنگ اور تشدد کے باعث عام شہریوں کو جانی و مالی نقصان پہنچا، جو انتہائی قابلِ افسوس ہے۔

امارتِ اسلامیہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اپنے عوام کے ساتھ نرمی، صبر اور مفاہمت کا رویہ اختیار کرے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ اختلافات اور داخلی مسائل کا حل طاقت کے بجائے بات چیت، بصیرت اور حکمتِ عملی سے تلاش کیا جانا چاہیے تاکہ امن و استحکام قائم رہے۔

Related Posts