امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ٹرمپ کے بگرام ایئربیس واپس لینے کے بیان پر طالبان حکومت کا ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ، فائل فوٹو

امریک صدر ٹرمپ کی جانب سے افغانستان کی بگرام ایئربیس واپس لینے کے بیان پر افغان طالبان حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

گزشتہ دن دورہ برطانیہ کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بگرام ایئر بیس اس جگہ سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے جہاں چین کی ایٹمی تنصیبات واقع ہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان پر طالبان حکومت نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور تجارت پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ تجارت اور باہمی تعلقات پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، تاہم افغانستان میں کسی بھی قسم کی امریکی فوجی موجودی کو مسترد کرتے ہیں۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ افغانستان میں دوبارہ امریکی فوجی موجودی واپس آئے۔

Related Posts