سال 2025 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب اور کن کن ممالک میں ہوگا؟ جانئے پوری تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

جزوی سورج گرہن، فائل فوٹو

سال 2025 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن، جو ایک جزوی گرہن ہوگا، 21 ستمبر کو کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

عالمی سطح پر یہ جزوی سورج گرہن دوپہر ایک بج کر 29 منٹ پر (امریکی مشرقی وقت – EDT) یعنی 1729 GMT پر شروع ہوگا، جبکہ اس کا عروج، یعنی وہ وقت جب چاند سورج کے سب سے بڑے حصے کو ڈھانپے گا، 3 بج کر 41 منٹ پر EDT (1941 GMT) پر آئے گا۔ تاہم ہر ملک میں مقامی وقت کے حساب سے یہ اوقات مختلف ہوں گے۔ تفصیلی جدول نیچے درج ہے، جبکہ مکمل شیڈول اور تفصیلات “ٹائم اینڈ ڈیٹ” پر دستیاب ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی کل آبادی کا صرف 0.2 فیصد (یعنی تقریباً ایک کروڑ 66 لاکھ لوگ) ہی ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں یہ جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ اگر آپ ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں تو آپ یہ منظر Space.com پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

مزید تفصیلات وقت قریب آنے پر جاری کی جائیں گی، جبکہ “پارشل سولر اکلیپس لائیو بلاگ” کے ذریعے تازہ ترین اپڈیٹس بھی حاصل کی جا سکیں گی۔

مختلف ممالک میں سورج گرہن کے آغاز اور اختتام کے مقامی اوقات درج ذیل ہیں:

ملک گرہن کا آغاز گرہن کا اختتام
انٹارکٹکا صبح 4:49 شام 6:53
آسٹریلیا صبح 6:13 صبح 7:36
فیجی صبح 5:42 صبح 7:27
نیوزی لینڈ صبح 5:41 صبح 8:36
ساموآ صبح 6:29 صبح 8:09

Related Posts