پاکستان کو شکست دینے پر طالبان رہنما کی افغان ٹیم کو مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے خلاف  ورلڈ کپ میں  تاریخی فتح پر طالبان رہنما انس حقانی نے افغان  کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

اسرائیل غزہ کا جغرافیہ کس طرح بدلنا چاہتا ہے؟ صہیونی منصوبے کے خدوخال سامنے آگئے

افغان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر انس حقانی نے  اپنے ایکس ( ٹویٹر ) اکاؤنٹ پرٹیم کو مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ہماری کرکٹ اب  بہتر حالت  میں ہے، پہلے انگلینڈ اور اب پاکستان  کو شکست دی۔

انہوں نے مزید لکھا  کہ ثابت قدمی سب کو مبارک ہو، اگر سب متحد اور ایک ٹیم بن جائیں تو پھر سب کچھ ممکن ہوسکتا ہے۔

Related Posts